لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) چودھری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ ق لیگ کے ایم پی ایز پرویز الہٰی کو ہی ووٹ دیں گے۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم لیگ ق کے وفاقی وزراء طارق بشیر چیمہ اور سالک حسین کی جانب سے چودھری شجاعت حسین پر دباو ڈالا جا رہا ہے کہ ق لیگ کے ایم پی ایز کو حکم دیں کہ پرویز الہٰی کو ووٹ نہ دیا جائے، جبکہ آصف زرداری کی جانب سے بھی
یہی درخواست کی گئی تاہم چودھری شجاعت حسین نے آصف زرداری اور وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ کو دو ٹوک جواب دیا کہ ق لیگ کے ایم پی ایز پرویز الہٰی کو ہی ووٹ دیں گے۔ جبکہ ہم نیوز کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق صدر آصف زرداری نے سربراہ مسلم لیگ ق چودھری شجاعت حسین سے ان کی رہائشگاہ پر جا کر ملاقات کی۔ملاقات میں پنجاب کی سیاسی صورتحال اور 22 جولائی کو وزیراعلیٰ پنجاب کے الیکشن پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آصف زرداری اور چودھری شجاعت کے درمیان ملاقات ایک گھنٹہ جاری رہی۔ سابق صدر آصف زرداری نے سابق وزیراعظم چودھری شجاعت کی رہائشگاہ سے نکلتے ہوئے وکٹری کا نشان بنایا۔