مزید خبریں

پی ٹی آئی کا وزیر اعلیٰ پنجاب کا شفاف انتخا ب کرانے کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع

لاہور (نمائندہ جسارت) پی ٹی آئی نے وزیر اعلیٰ پنجاب کا شفاف انتخا ب کرانے کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا،رکن اسمبلی زینب عمیر کے وکیل اظہر صدیق نے
درخواست میں نیب ،ایف آئی اے ،وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز ، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ اور دیگر کو فریق بنایا ہے، درخواست میں مو قف اپنایا گیا ہے کہ تحریک انصاف نے ضمنی انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے، سپریم کورٹ کے حکم پر 22 جولائی کو وزیر اعلی پنجاب کا انتخاب ہوگا، خدشہ ہے کہ انتخاب کے دوران یا اس سے قبل تحریک انصاف کے ایم پی ایز کو ہراساں کیا جا سکتا ہے، تحریک انصاف کے ایم پی ایز کو ووٹ کاسٹ کرنے سے روکنے کے لیے منفی ہتھکنڈے استعمال کیے جا سکتے ہیں،عدالت سے استدعا ہے کہ وہ وزیر اعلی پنجاب کا انتخاب صاف، شفاف طریقے سے کرانے کا حکم دے اور عدالت عالیہ حکومت کو تحریک انصاف کے ایم پی ایز کے خلاف ہر قسم کی غیر قانونی کارروائی کرنے سے روکے۔