مزید خبریں

عمران خان کے فتنے کو انجام تک پہنچائیں گے، سعد رفیق

لاہور (نمائندہ جسارت) و فا قی وزیر ریلوے خوا جہ سعد ر فیق نے کہا ہے کہ عمران خان کے فتنے کو انجام تک پہنچائیں گے،مسلم لیگ( ن) کا ووٹ بینک برقرار رہا ہے، پی ٹی آئی کا کوئی سیلاب نہیں آیا، ضمنی انتخابا ت میں جو پانچ نشستیں جیتی ہیںیہ پی ٹی آئی کی تھیں ،ووٹرز کو ٹھیک طرح جوڑ نہیں سکے،مہنگائی جو عمران خان کی حکومت کا ردعمل ہے ہم نے بھگتا ہے۔ سیاست دانوں کی کھال بہت موٹی ہوتی ہے،پنجاب حکومت کے لیے فائٹ بیک کریں گے،ہم پوچھتے ہیں اسے کب تک لاڈلہ رکھا جائے گا۔فارن فنڈنگ کا الیکشن کمیشن کیوں فیصلہ نہیں سنا رہا،پارٹی سے کہوں گا کہ بولیں بات کریں، ہمیں بھی اب بولنے دیں بات کرنے دیں، ایسا نہیں ہو سکتا کہ وزارت کی وجہ سے ہم چپ بیٹھے رہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔