مزید خبریں

عام انتخابات میں ہار گئے تو اپوزیشن میں جائیں گے‘ شاہد خاقان

 

اسلام آباد(صباح نیوز) سا‚ق وزیر اعظم اورپاکستان مسلم لیگ( ن )کے سینئرنائب صدرشاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہم عوامی فیصلے کا احترام کریں گے اگر عام انتخابات میں ہار گئے تو اپوزیشن میں جائیں گے،ہم پنجاب میں ہار گئے ہیں تو عمران خان کی طرح اٹھ کر بھاگیں گے نہیں، یہ 20 سیٹیں پی ٹی آئی کی تھیں جس میں اس نے 15 حاصل کی ہیں،لوڈشیڈنگ کم ہوئی ہے اور مزید کم ہو گی۔ منگل کے روزایل این جی کیس میں اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نیب کا سرکس ابھی تک چل رہا ہے، سابق چیئرمین نیب گھر چلے گئے۔انہوں نے کہا کہ سابق چیئرمین نیب سے کوئی پوچھ گچھ کرے تو مختلف بہانے کر کے اپنی جان بچانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن جان بچے گی نہیں، جو ظلم ان لوگوں نے کیے ہیں ان کو جواب دینا پڑے گا۔سابق چیئرمین نیب جسٹس )(ر)جاوید اقبال بتادیں اس کی منی لانڈرنگ کا کیا ہو گا، وہ ثبوت بھی ابھی سامنے آئیں گے، جو کرپشن اس آدمی نے کی ہے، جو منی لانڈرنگ کی ہے ، جو اس کے اثاثے ہیں، میرا اس آدمی کو چیلنج ہے کہ جو آپ کے اثاثے ہیں وہ پاکستا ن کے عوام کے سامنے رکھو، تم چار سال اس ملک میں جھوٹے احتساب کے دعوے کرتے رہے ہو، اگر تم واقعی احتساب کے داعی ہو تواپنے اثاثے اس ملک کے عوام کے سامنے رکھوتاکہ اس ملک کے عوام کو پتا چلے کہ تمہاری حیثیت کیا ہے۔