مزید خبریں

نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ کی بندش ‘ نیپرا اتھارٹی کا سخت نوٹس

اسلام آباد (آن لائن) نیپرا اتھارٹی کا نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ کی بندش کا سخت نوٹس لے لیا ۔ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ کے عہدے داران نے نیپرا اتھارٹی کو پلانٹ کی بندش پر بریفنگ دی۔ ذرائع کے مطابق نیلم جہلم ہائیدروپاور پلانٹ حکام کا کہنا ہیکہ ابتدائی معلومات کے مطابق 969 میگا واٹ کا نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ فنی خرابی کی وجہ سے بند ہے۔ فنی خرابی کا پتا لگانے کے بعد جلد ہی اس کو دور کر لیا جائے گا۔ اتھارٹی نے حکام کو جلد از جلد فنی خرابی کو دور کرنے کی ہدایت کی ۔ نیپرا کا کہنا ہے کہ پلا نٹ کی بندش سے مہنگے پاور پلانٹس چلانے پڑ رہیں ہیں۔ پلانٹ کی بندش سے صارفین پر روزانہ 35 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑ رہا ہے۔