مزید خبریں

کورونا وبا:چین کا 2023ء میں ایشین فٹ بال کپ کی میزبانی سے انکار

بیجنگ(جسارت نیوز)چین نے کووڈ زیرو پالیسی کی وجہ سے اگلے سال 2023ء کے ایشین فٹ بال کپ کی میزبانی سے انکار کر دیاہے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق چینی حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں کووڈ زیرو پالیسی کا نفاذ ہے اور ہمارا ہدف ملک کو کووڈفری بنانا ہے، جس کی وجہ سے فی الحال فٹ بال ایونٹ کرانا ممکن نہیں ہے۔بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ چین کی کووڈ زیرو پالیسی کے باعث ایونٹ کی میزبانی سے دستبرداری کے بعد آسٹریلیا، جنوبی کوریا، قطر اور انڈونیشیا 2023ء کے ایشین کپ کے انعقاد کیلیے بولی لگا رہے ہیں،ایشین فٹ بال کے حکام نے بتایا کہ آسٹریلیا، جنوبی کوریا، قطر اور انڈونیشیا کی ایونٹ کی میزبانی کی دوڑکا فیصلہ اکتوبر میں کیا جائے گا۔