مزید خبریں

پختونخوا :عمران خان کیخلاف غداری کا مقدمہ چلانے کیلیے قرارداد جمع

پشاور(صباح نیوز)سابق وزیرا عظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت سنگین غداری کا مقدمہ چلانے کے لیے قرارداد خیبرپختونخوا اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کروادی گئی۔ مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی اختیار ولی کی جانب سے جمع قرار داد میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی قومی اداروں کو نشانہ بنا رہے ہیں،تین اپریل کو آئین کی دھجیاں بکھیریں گئیں، ان کے خلاف فوری کاررائی کی جائے۔ تفصیلات کے مطابق یہ قرارداد مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی اختیار ولی نے جمع کروائی ہے۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کی ایما پر 3 اپریل کو ان کے حواریوں نے آئین کی دھجیاں بکھیریں۔متن کے مطابق سپریم کورٹ کے جج بھی عمران خان سے متعلق اضافی نوٹ دے چکے ہیں۔ درخواست کے متن میں درج ہے کہ عمران خان پاک فوج اور دیگر قومی اداروں کو نشانہ بنا رہے ہیں لہٰذا ان کے خلاف سنگین غداری کا ارتکاب کرنے پر فوری کارروائی شروع کی جائے۔ قرارداد خیبرپختونخوا اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرائی گئی ہے۔