مزید خبریں

ن لیگ آصف زرداری کے اشاروں پر ناچ رہی ہے‘ فیاض الحسن

 

لاہور (نمائندہ جسارت)تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ( ن) لیگ ابھی اپنے مرشد آصف زرداری کے اشاروں پر ناچ رہی ہے، میں نے کہا تھا آصف زرداری(ن)لیگ کے ساتھ وہ حال کریں گے کہ آل شریف یاد رکھیں گے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں ثابت ہوا کہ سب سے مشہور پارٹی پی ٹی آئی ہے، سب سے مشہور لیڈر عمران خان ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک دفعہ پھر گندی سیاست شروع ہو چکی ہے،(ن)لیگ ابھی اپنے مرشد آصف زرداری کے اشاروں پر ناچ رہی ہے، میں نے کہا تھا آصف زرداری(ن)لیگ کے ساتھ وہ حال کریں گے کہ آل شریف یاد رکھیں گے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ آصف زرداری پیرو مرشد بن کر آئے ہیں، ان کے مرید حمزہ اور مریم ان کا استقبال کر رہے ہیں، آصف زرداری اور شہباز نے بیٹھ کر یہ تہہ کیا کہ پچاس کروڑ سے ممبران کو خریدا جائے گا۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ان کی وجہ سے پاکستان کی سیاست بدنام ہوئی، پچاس کروڑ سے ایک ارب روپے تک جائیں گے، حمزہ شہباز نے پنجاب کے اندر لوٹا کریسی کرنے کی کوشش کی، اداروں سے گزارش ہے کہ اس پر نوٹس لیا جائے۔