مزید خبریں

ناظم جوکھیو کے قتل کیس میں نامزد مفرور ملزمان کی گرفتاری کا حکم

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت نے نے میمن گوٹھ میں غیر ملکیوں کو شکار سے روکنے پر نوجوان ناظم جوکھیو کے قتل کیس میںنامزد مفرور ملزمان کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔ منگل کوجوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت نے مقدمہ میں مفرور ملزمان نیاز سالار احمد شورو اور زاہد کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیے۔