مزید خبریں

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کی پوائنٹ بس سروس آج سے بحال

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کی پوائنٹ بس سروس آج بروز بدھ سے بحال کردی جائے گی۔ سہراب گوٹھ پر مشتعل افراد کی جانب سے جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کی بس کو نذر آتش کرنے کے واقعے کے بعد پوائنٹ بس سروس 15 جولائی سے معطل کردی گئی تھی۔ یاد رہے کہ جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کی پوائنٹ بسیں شہر بھر سے ہزاروں طلبہ و ملازمین کو یونیورسٹی لانے اور لے جانے کے لیے استعمال کی جاتی ہیں۔