مزید خبریں

پروفیسر ڈاکٹر شگفتہ شہزادی جامعہ کراچی کی ڈین فیکلٹی آف ایجوکیشن مقرر

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر شگفتہ شہزادی کو جامعہ کراچی کی ڈین فیکلٹی آف ایجوکیشن مقرر کر دیا ہے۔سندھ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر شگفتہ شہزادی کی تقرری 8 اگست 2022ء سے 24 دسمبر 2024ء تک کی گئی ہے۔ بیرون ملک سے تعلیم یافتہ پروفیسر ڈاکٹر شگفتہ شہزادی، شعبہ اسپیشل ایجوکیشن، جامعہ کراچی کی چیئرپرسن ہیںاور وہ اس سے قبل بھی ڈین فیکلٹی آف ایجوکیشن کے عہدے پر خدمات انجام دے چکی ہیں، انہیں تعلیم اور خواندگی کے شعبے میں وسیع تجربہ حاصل ہے۔وہ خصوصی تعلیم اور خصوصی بچوں کی بہتر نگہداشت پر کئی کتابیں بھی تحریر کر چکی ہیں۔