کراچی (اسٹاف رپورٹر)ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین کے مطابق ایسوسی ایٹ ڈگری اِن آرٹس(اے ڈی اے)اورایسوسی ایٹ ڈگری اِن کامرس (اے ڈی سی) کے لیے امتحانی فارم 25 جولائی 2022 ء تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ ایسوسی ایٹ ڈگری اِن آرٹس (اے ڈی اے)کے طلبہ اپنے امتحانی فارم 5500 روپے فیس کے ساتھ جبکہ ایسوسی ایٹ ڈگری اِن کامرس (اے ڈی سی) کے امتحانی فارم 7000 روپے فیس کے ساتھ متعلقہ کالجز میں جمع کرائے جاسکتے ہیں۔