مزید خبریں

عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم، تیسری بیوی کی فریق بننے کی استدعا منظور

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے پوسٹ مارٹم کرانے کے ماتحت عدالت کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست پر تمام فریقین کو تیاری کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 28 جولائی تک ملتوی کردی۔فاضل عدالت نے متوفی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی دانیہ شاہ کی مذکورہ درخواست میں فریق بننے کی استدعا منظور کرلی۔