مزید خبریں

گلشن حدید میں ایک شخص سے لاکھوں روپے چھین لیے گئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گلشن حدید میں بینک سے رقم لیکر ٹریول ایجنسی پہنچنے والے ٹریول ایجنٹ سے ملزمان لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیل ٹاؤن کے علاقے گلشن حدید میں بینک سے رقم لے کر اپنی ٹریول ایجنسی پر پہنچنے والا ٹریول ایجنٹ کو لوٹ لیا گیا اللہ والی چورنگی پر واقع جناح ٹریول پر دو ڈاکو نے ٹریول عملے کو یرغمال بناکر ساڑھے 6 لاکھ روپے اور موبائل فون لے کر فرار ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور تفصیلات جمع کیں۔ متاثرہ شخص نے پولیس کو بتایا کہ ڈاکو ڈکیتی سے قبل بینک کے اندر کافی دیر بیٹھے ہوئے تھے۔ بینک سے۔رقم لینے کے بعد ملزمان اسکے پیچھے پیچھے لگے اور ٹریول پر پہنچنے پر یرغمال بناکر ڈکیتی کی۔ واقعے کی مزید جانچ جاری ہے اور اطراف میں نصب کیمروں سے مدد لی جارہی ہے۔