مزید خبریں

ملازمین کے حقوق کی جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں،عبدالمعروفKDAـ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ایمپلائز یونین ادارہ ترقیات کراچی ( کے ڈی اے ) کے صدر عبدالمعروف خان نے کہا ہے کہ ایمپلائز یونین کے ڈی اے کے ملازمین کے حقوق کی جدو جہد پر یقین رکھتی ہے۔ کے ڈی اے ایمپلائز یونین کے صدر اور معروف مزدور رہنما عبدالمعروف خان کا کہنا ہے کہ ان کی تمام تر توجہ اور کوششیں کے ڈی اے کے ملازمین کو بروقت تنخواہوں کی یقینی ادائیگی اور میڈیکل کی بنیادی سہولیات کی فراہمی پر مرکوز ہیں۔ دوسری جانب وطن پرست مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری نے کہا ہے کہ وطن پرست یونین کے ڈی اے کے ملازمین کی فلاح و بہبود اور ان کے مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہیں۔