مزید خبریں

عبداللہ شاہ غازیؒ کے 1292ویں عرس کا آغاز آج ہوگا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بر صغیر کے نامور صوفی بزرگ سید عبداللہ شاہ غازیؒ کے 1292 ویں عرس مبارک کا آغاز آج ہو گا، قائم مقام گورنر سندھ آغا سرج درانی عرس کی تقریبات کا افتتاح کریں گے جبکہ ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے عرس کے موقع پر 22جولائی کو کراچی میں مقامی تعطیل کا اعلان کر دیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے اوقاف پیر سید احمد رضا شاہ جیلانی نے عرس کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلیے سید عبد اللہ شاہ غازیؒ کے مزار پر حاضری دی۔ اس موقع پر سیکرٹری اوقاف سندھ جاوید صبغت اللہ مہر، چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف عبدالغنی مہر اور ایڈمنسٹریٹر اوقاف کراچی محمد نصرت خان ان کے ہمراہ تھے۔ سید احمد رضا شاہ نے کہا ہے کہ حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ کے 1292 عرس مبارک میں شریک لاکھوں زائرین کی مہمان نوازی محکمہ اوقاف کی اولین ذمے داری ہے اس ضمن مین کسی قسم کی کوتاہی کے مرتکب افسران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔