مزید خبریں

غیر ملکی افراد کو سندھ سے تعلیمی سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کاانکشاف

کراچی (اسٹاف رپورٹر)غیر ملکی افراد کو سندھ سے تعلیمی سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے انکشاف پرسندھ کے وزیر تعلیمی بورڈ اسماعیل راہو نے معاملے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری جامعات و بورڈ محمد مرید راہموں کو تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ محمد اسماعیل راہو نے سیکرٹری تعلیمی بورڈ کو ہدایت کی کے معاملے کی تحقیقات کرکے ایک ہفتے میں رپورٹ دی جائے غیر ملکی افراد کو میرپورخاص بورڈ میں امتحانات میں جس نے بھی بٹھایا ہے انکے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔