مزید خبریں

قائم مقام گورنر آغا سراج درانی سے مصنف سعید خاور کی ملاقات

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قائم مقام گورنرسندھ آغا سراج درانی سے معروف صحافی و مصنف سعید خاور نے گورنرہائوس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر مصنف سعید خاور نے قائم مقام گورنرسندھ کو اپنی کتاب “Thar-The Land of Thurst”کے بارے میں آگاہی دی۔ واضح رہے کہ انگریزی میں لکھی گئی کتاب کا اردو، سندھی اور سرائیکی زبان میں ترجمہ کیا جاچکا ہے۔ قائم مقام گورنرسندھ نے تھر کی مکمل تاریخ لکھنے پر مصنف کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مصنف سعید خاور صحرائے تھر کی بھرپور معلومات پر مبنی کتاب تحریر کرنے پر خراج تحسین کے مستحق ہیں۔