مزید خبریں

شہر کے مسائل صرف جماعت اسلامی حل کرسکتی ہے،فضل احد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی ضلع کیماڑی کے تحت انتخابی مہم زوروشورسے جاری ہے،امیر جماعت اسلامی ضلع کیماڑی فضل احد نے یوسی 6فرنٹئیر کالونی اوریوسی 11بلدیہ ٹائون میں الیکشن آفس کا افتتاح اور کارنر میٹنگز سے خطاب۔ امیر جماعت اسلامی ضلع کیماڑی فضل احد نے کہا کہ کراچی کے مسائل صرف جماعت اسلامی حل کرسکتی ہے،ترازو کا نشان ہی شہر کی ترقی اور خوشحالی کا ضامن ہے۔عوام ترازو کے نشان پر مہر لگائیں اور حافظ نعیم الرحمان کو مئیر منتخب کریں۔اس موقع پر جماعت اسلامی کے نامزدامیدوار برائے وائس چیئر مین یوسی 6فرنٹئیر کالونی عبد الجلیل شمسی اورنامزدامیدوار برائے چیئرمین یوسی 11بلدیہ اشفاق حسین نے بھی خطاب کیا۔فضل احد نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی نے ہی اس شہر میں ترقیاتی کام کرائے ہیں۔نعمت اللہ خان اور مئیر افغانی نے اپنے گھر کی طرح شہر کی خدمت کی، بدقسمتی سے اس کے بعد آنے والے حکمرانوں نے شہر کو آگے لے جانے کے بجائے پیچھے کی جانب گامزن کردیا۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اب اس شہر کی ضرورت بن گئی ہے۔ٹوٹے پھوٹے اور تباہ حال شہر کو اب صرف جماعت اسلامی تعمیر کرسکتی ہے۔