مزید خبریں

ملیرکے عوام 22جولائی کو مارچ میں بھرپورشرکت کریں،کریم بخش

 

کراچی(اسٹاف رپورٹر)یوسی 4ایچ ایریا لیاقت مارکیٹ ملیر سے جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار برائے چیئرمین کریم بخش نے کہا ہے کہ 2 دہائیوں سے کراچی پر قابض جماعتیں شہریوں کے لیے مسائل میں اضافے کا سبب بنی ہیں۔ یہ کراچی کے مسائل کیسے حل کریں گی؟ شہری لاکھوں کی تعداد میں اپنے حقوق کے لئے 22جولائی کو جماعت اسلامی کے شاہراہ قائدین پر ہونے والے عظیم الشان حق دو کراچی مارچ میں شرکت کرکے ثابت کردیں گے کہ یہ شہراب اپنے حق کے لیے نکل چکا ہے۔ پیپلز پارٹی سمیت اب کوئی مافیا یاجماعت اس کا راستہ نہیں روک سکتی ۔24جولائی کو شہر بھر سے ترازوکے نشان پر مہر حافظ نعیم الرحمن پر اعتماد کا اظہار ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بارش کے بعدایچ ایریا، لیاقت مارکیٹ ملیر کی سڑکوں اور گلیوںمیںجمع گندا پانی نکالنے کے لیے جماعت اسلامی کے رضا کاروںکے ساتھ مہم میں حصہ لینے کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ناظم انتخاب سعید احمد ، لیبر کونسلر کے امیدوار اکبر علی، مشتاق احمد ،وسیم احمد بھی موجود تھے۔ محلہ کمیٹی کے عہدیدار ریحان احمد نے گندے پانی کی نکاسی پر جماعت اسلامی کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ جماعت اسلامی کے ذمے داروں نے شاہراہ قائدین پر ہونے والے عظیم الشان عوامی مارچ میںعوام سے بھر پور شرکت کی اپیل کی۔