مزید خبریں

نوجوان ترازو کو کامیاب بنائیں ،ارشد حسین قریشی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ملک میں تبدیلی نوجوانوں کے ذریعے ہی آئے گی ۔نوجوان ترازو کی کامیابی کے لیے بھرپور طریقے سے کام کریں ۔ 24جولائی کو کراچی میں ترقی کا سورج طلوع ہوگا۔ جے آئی یوتھ پرعزم بہادر نوجوانوں کی تنظیم ہے ۔ظلم کا نظام کسی بھی قیمت پر
قبول نہیں کریںگے۔ان خیالات کا اظہار جے آئی یوتھ ضلع کورنگی کے صدر ارشد حسین قریشی نے جے آئی یوتھ ضلع کورنگی کے ذمے داران کے اجلاس سے خطاب میں کیا ۔ارشد حسین قریشی نے کہا کہ نوجوان ایک بڑی طاقت اور قوت ہیں جس تنظیم کے پاس نوجوانوں کی بڑی تعدادموجود ہوں کوئی اس کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔ہم اس شہر سے ظلم کا خاتمہ چاہتے ہیں اور لوگوں کے بنیادی مسائل حل کرنا چاہتے ہیں۔ 24 جولائی کے بلدیاتی انتخابات بڑی اہمیت کے حامل ہیں ۔لسانی اور فرقہ واریت کی سیاست کو دفن کر کے کراچی کی عوام ترازو کو ووٹ دے کر کراچی کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں ۔