مزید خبریں

حافظ نعیم کی ٹیم کی کامیابی کراچی کی کامیابی ہوگی، مسلم پرویز

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر مسلم پرویز نے جامع مسجد رضوان فیڈرل بی ایریا بلاک 14میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حافظ نعیم کی ٹیم کے نمائندوں اور اس مسجد کے صدر فرحاب برنی کو ووٹ دے کر ترازو کے نشان کو کامیاب بنائیں تاکہ علاقے کی ترقی اور مسجد کے اطراف پھیلی ہوئی گندگی سمیت علاقے کے بنیادی مسائل بہتر طریقے سے حل ہوسکیں۔ جماعت اسلامی نے ماضی
میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے امید ہے 24جولائی کو اہل کراچی حافظ نعیم الرحمن اور اس کی ٹیم کو کامیاب کریں گے ۔