مزید خبریں

ٹنڈومحمدخان :برساتی پانی کی عدم نکاسی پر احتجاج ودھرنا

ٹنڈومحمدخان (نمائندہ جسارت)میر محلہ کے رہائشی درجنوں افراد نے سجاد ڈومکی ودیگر کی قیادت میں علاقے سے برساتی پانی کی عدم نکاسی پر میونسپل آفس کے سامنے احتجاج اور دھرنا دیا گیا جس میں علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ اس موقع پر مظاہرین نے صحافیوں کو بتایا کہ گزشتہ 3 روز سے علاقے میں برسات کا گندہ پانی جمع ہے اور میونسپل انتظامیہ برساتی پانی کو نکالنے کے لیے عملی اقدامات نہیں کررہی، با ربار شکایت کے باوجود بھی میونسپل انتظامیہ برساتی پانی میر محلے سے نکالنیمیں ناکام نظر آتی ہے ، میر محلہ میں امام بارگاہ ، مسجد علی سمیت دیگر مسجدیں موجود ہیں ، علاقے کے لوگ نماز پڑھنے کے لیے مساجد جانے سے بھی قاصر ہیں ، جبکہ گندہ پانی جمع ہونے کے باعث مختلف امراض پھیل رہے ہیں ، مچھروں کی بہتات میں بھی اضافہ ہوچکا ۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ جلد میر محلہ سے برساتی پانی نکالا جائے۔