مزید خبریں

ٹنڈومحمدخان:وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی کا مختلف علاقوں کا دورہ

ٹنڈومحمدخان(نمائندہ جسارت) وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے انویسٹمنٹ ڈپارٹمنٹ اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پروجیکٹس سید قاسم نوید قمر نے شدید بارش کے دوران ضلع ٹنڈو محمد خان کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کے متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ دورے کے موقع پر سید قاسم نوید قمر نے نشیبی علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہونے کی شکایت پر متعلقہ افسران کو پانی کی فوری نکاسی کی ہدایت کی اور بحالی کے کاموں کی نگرانی کی۔