مزید خبریں

حیدرآباد:پکا قلعہ کی رہائشی کا گھر میں چوری کے خلاف احتجاج

حیدرآباد(اسٹاف رپروٹر) پکا قلعہ کی رہائشی مسماۃ کشور جہاں نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ گھر میں چوری کے واقعے کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا۔ انہوںنے الزام عائد کیاکہ پڑوسی ارسلان عرف ڈبا نے گھر سے 25 ہزار روپے چوری کرلیے جس کا کیس فورٹ تھانے میں داخل کرایا لیکن ملزم کے بااثر ہونے کے باعث پولیس کارروائی سے گریز کررہی ہے۔