مزید خبریں

میرپورخاص:5 انسپکٹرز کی ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی

میرپورخاص(نمائندہ جسارت) میرپورخاص ڈویژن سے تعلق رکھنے والے 5 انسپکٹرز عبدالستار گرگیج، طفیل جٹ، وزیر شر، زاہد بروہی اور ماجد قائمخانی کو ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ۔ڈی آئی جی میرپورخاص ذوالفقار علی مہر اور ایس ایس پی کیپٹن(ر) چوہدری اسد علی نے ترقی پانے والے افسران کو رینک لگائے اور انہیں ڈی ایس پی بننے پر مبارک باد دی۔ واضح رہے کہ چند روز قبل وزیراعلیٰ سندھ نے ترقی پانے والے افسران کی گریڈ 16 سے گریڈ 17 میں ترقی کی منظوری دی تھی۔