مزید خبریں

تارکین وطن کو واپس بھیجا جائے نوجوان اتحاد

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)نوجوان اتحاد کی جانب سے قاسم آباد میں قتل ہونے والے بلال کاکا کے اصل قاتلوں کی گرفتاری اور تارکین وطن کی آباد کاری کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر جانی جمالی‘ جہانزیب میرانی ودیگر نے کہاکہ قاسم آباد کی سلاطین ہوٹل کے مالک نے بے دردی سے بلال کاکا کو قتل کردیا، واقعے میں ملوث اصل قاتلوں کو گرفتار کرنے نہیں کیا گیا ۔ انہوںنے کہاکہ سندھ اسمبلی میں غیر ملکی کی کالونیوں کو پکا کرنے کا بل پاس کیا گیا جسے فوری واپس لے کر سندھ میں آباد افغانی‘ برمی‘ بہاری بنگالی ودیگر تارکین وطن کو واپس بھیجا جائے۔ انہوںنے کہاکہ سندھ میں بے روز گاری کی اصل وجہ غیر مقامی افراد کی آباد کاری ہے ،سندھ پر پہلا حق مقامی باشندوں کا ہے۔ انہوںنے مطالبہ کیا کہ فوری بلال کاکا کے قاتلوں کو گرفتار کیاجائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیاجائے گا۔