مزید خبریں

ناقص فیصلوں سے ملک کو مزید نقصان نہیں پہنچایا جا سکتا، اسد عمر

اسلام آباد (صباح نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کی نااہلی سے روپیہ اپنی قدر کھو رہا ہے، اب اس غلط تجربے کو مکمل طور پر روکنے کا وقت ہے، سیاسی غیر یقینی کی صورت حال معیشت کو تباہ کررہی ہے۔ اپنے ٹوئٹ میں اسد عمر کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کی نااہلی سے روپیہ بتدریج اپنی قدر کھو رہا ہے، نااہل حکمران پاکستانی معیشت کو کھائی میں دھکیل رہے ہیں۔ پاکستانی روپیہ مسلسل گراوٹ کا شکار ہے، امریکی ڈالر 215 روپے سے تجاوز کرگیا ہے۔ اسد عمر نے مزید کہا کہ یہ سیاسی غیریقینی کی صورتِ حال معیشت کو تباہ کر رہی ہے۔ عوام اس صورت حال سے شدید تکلیف میں مبتلا ہیں، اب اس غلط تجربے کو مکمل طور پر روکنے کا وقت ہے۔ مرکزی سیکریٹری جنرل پاکستان تحریکِ انصاف کا کہنا تھا کہ ناقص فیصلوں پر پاکستان کو اب مزید نقصان نہیں پہنچایا جا سکتا۔