مزید خبریں

وزارت انسانی حقوق نے افسران کی سینیارٹی فہرست جاری کردی

اسلام آباد (نمائندہ جسارت) وزارت انسانی حقوق نے اپنے سینیئر افسروں کی سینیارٹی فہرست جاری کردی ہے، گریڈ انیس کے لیے عارف شمیم ( پنجاب) سینیارٹی فہرست میں سب سے اوپر ہیں جب کہ ان کے بعد لبنی منصور(پنجاب)، یوسف شاہ ( کے پی کے)شہزاد احمد خان(پنجاب)، نشاط نور الہی( پنجاب) اور فاروق احمد( سندھ) شامل ہیں، جب کہ گریڈ اٹھارہ کے لیے افسروں کی سینیارٹی لسٹ کے مطابق چوہدری عزیز اقبال(پنجاب) شبانہ حمید( پنجاب) شائستہ اضرار( آزاد کشمیر) محمد عارف(پنجاب) ذوالفقار علی(پنجاب) اقبال پاشا ( سندھ) علی اکبر( سندھ) محمد علی مزاری( پنجاب)عرفان حمید(پنجاب) روبینہ ظفر(پنجاب) کاشف علی ( پنجاب) خولہ بتول( پنجاب) شامل ہیں۔ ذرائع کے حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ سوشل ویلفیئر محکمہ میں سینیارٹی کا اصول وضع کیا گیا ہے اور اس لیے یہ لسٹ رولز کے مطابق ترتیب میں لائی جانی چاہیے تھی مگر ایس آر او 25 nov,2019 1442(1) کے حکم کی رو سے یہ لسٹ میرٹ کے مطابق نہیں بنائی گئی، گریڈ 19میں جانے کے لیے قانونی لحاظ سے اہلیت کے لیے لازمی ہے کہ امیدوار17 سال تک گریڈ17 میں کام کرتا رہا ہو یا 12 سال گریڈ اٹھارہ میں کام کیا ہو اور جو امیدوار ریگولر نہ ہوا وہ سینیارٹی کی لسٹ میں قانونی میرٹ کے مراحل طے کرنے کے بعد ہی آسکتا ہے اس سے پہلے اس کا نام سینیارٹی لسٹ میں نہیں شامل کیا جاسکتا۔