مزید خبریں

میرپورخاص، مری برادری نے دیرینہ دشمنی پر ایک شخص کو قتل کردیا

میرپورخاص(نمائندہ جسارت) دیرینہ دشمنی پر مری برادری کے افراد نے فائرنگ اور کلہاڑی کے وار کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا۔ پولیس نے پوسٹ مارٹم کیلیے نعش کو سول اسپتال منتقل کر دیا ہے۔ میرپورخاص کے تعلقہ سندھڑی کے دلبر مہر تھانے کی حدود میں بگٹی فارم میں دیرینہ دشمنی پر قاسم مری اور حاصل مری نے فائرنگ اور کلہاڑی کے وار کر کے 35 سالہ احمد ولد واحد مری کو قتل کر دیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے نعش کو سول اسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس نے پوسٹ مارٹم اور قانونی کارروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے کر دی ہے۔