ماتلی(نمائندہ جسارت) سندھ کے سابق وزیر خزانہ اور پہلی مرتبہ سندھ میں صوبائی بجٹ پیش کرنے کا اعزاز رکھنے والے شہید ڈاکٹر اسماعیل اڈیجو کی 29 ویں برسی ان کے آبائی شہر ماتلی میں منائی گئی۔یاد رہے کہ ڈاکٹر اسماعیل اڈیجو لانگ مارچ میں شرکت کے لیے جاتے ہوئے روڈ ایکسیڈنٹ میں شہید ہو گئے تھے۔ان کی برسی کے موقع پر مور مقام پر سادہ تقریب اور ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کی گئی۔تقریب کا اہتمام سلیم یوسف اڈیجو کی جانب سے کیا گیا تھا،تقریب سے قبل پیپلز پارٹی کی ضلعی،تعلقہ اور ماتلی سٹی کی قیادت سمیت عہدیداروں کارکنوں نے شرکت کی۔