مزید خبریں

حیدرآباد گرڈ میں آتشزدگی، میر پور خاص کاریکی میں ڈوب گیا

 

میرپورخاص(نمائندہ جسارت) حیدرآباد گرڈ میں آتشزدگی سے میرپورخاص تاریکی میں ڈوبا رہا، متعدد علاقوں میں پوری رات بجلی غائب رہی جبکہ متعدد علاقوں میں وولٹیج انتہائی کم رہے، شدید گرمی اور حبس میں لوگوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو حیدرآباد گرڈ اسٹیشن میں آتشزدگی کی وجہ سے پورا شہر تاریکی میں ڈوبا رہا اور متعدد علاقوں میں 8 گھنٹے بعد بجلی کی بحالی شروع ہوئی لیکن وولٹیج انتہائی کم تھے جبکہ متعدد علاقوں میں پیر کی صبح تک لائٹ کی غائب رہی بجلی کی طویل بندش کے باعث لوگوں کو شدید گرمی اور حبس میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا اور لوگوں نے رات گھروں سے باہر جاگ کر گزاری جبکہ گھروں میں خواتین اور بچوں کو اذیت ناک صورتحال کا سامنا کرنا پڑا بجلی کی بحالی کے بعد بھی حیسکو کی جانب سے اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری رہا ۔صارفین نے وفاقی وزیر توانائی اور حیسکو چیف سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی اتنی طویل بندش کے بعد بھی لوڈشیڈنگ نہ کی جائے تاکہ صارفین کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔