مزید خبریں

امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کے جلد دورہ پاکستان کا امکان

اسلام آباد(صباح نیوز)امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کے جلد دورہ پاکستان کا امکان ہے۔اطلاعات کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کے دورہ پاکستان کا سفارتی سطح پر تاریخوں کا تعین کیا جارہے۔امریکی وزیر خارجہ بلاول زرداری کی دعوت پر پاکستان آئیں گے۔ذرائع کے مطابق امریکی وزیر خارجہ اپنے دورے میں پاکستانی سیاسی اور عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ ملاقاتوں میں دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، صحت، تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر گفتگو ہوگی۔