مزید خبریں

پی ٹی آئی کا پنجاب میں حکومت بنانے کا فیصلہ ،ارکان کو بیرون ملک جانے سے روک دیا

لاہور/اسلام آباد( نمائندگان جسارت) تحریک انصاف نے پنجاب میں حکومت بنانے کافیصلہ کرلیا۔ صوبائی اسمبلی کے اراکین کو بیرون ملک جانے سے روک دیا۔پنجاب میں ضمنی انتخابات کے نتائج نے تخت لاہور کو ہلاکررکھ دیا۔ حمزہ شہباز وزارت اعلیٰ کے لیے اکثریت کھوبیٹھے اور پرویز الٰہی کے وزیر اعلیٰ پنجاب بننے کی راہ ہموار ہوگئی۔ پنجاب کے 20حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے نتائج میں تحریک انصاف نے 15 اور ن لیگ نے چار نشستیں حاصل کی ہیں۔ انتخابات کے نتائج سامنے آنے کے بعد وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز اکثریت کھو بیٹھے ہیں۔وزیراعلی بننے کے لیے ایوان کے 186 ارکان کی حمایت درکار ہے۔ تحریک انصاف کی 163 نشستوں میں 15 ارکان کا اضافہ ہونے پر اب ان کے کل