اسلام ا ٓباد (آن لائن) پی ٹی آئی کے رہنما ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ الیکشن میں نئی تاریخ بنی ہے ساڑھے3 سال پارلیمنٹ میں لڑائی لڑی کہ لوگوں کو حق دو جو ووٹ ڈالے وہی امیدوار جیتنا چاہیے۔پیر کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دنیا کی تاریخ میں پہلی دفعہ 40 لاکھ زندہ انسانوں کو مردہ دکھایا گیا۔ ہم اسی لیے کہتے تھے ای وی ایم آنے دو لیکن انہوں نے نہیں آنے دی، انہوں نے کہا 45 منٹ کے فاصلے پر پی پی 7 ہے ، پورے پنجاب کا رزلٹ آگیا لیکن اس حلقہ کا نہیں آرہاتھا،17 جولائی کو الیکشن ہوا 18 تاریخ کو پولیٹیکل انجینئرنگ کے بعد رزلٹ آیا۔عمران خان کی معیشت یہی تھی لنگر خانہ اور پیسے عوام کو دیے۔ انہوں نے کہا مجھے سب سے اچھا عہدہ وکالت کا لگتا ہے اور اسی شعبہ سے الیکشن کو درست کروا ئیں گے ۔