مزید خبریں

بلاول زرداری اور آصف زرداری کا شاہنواز بھٹو شہید کو خراج عقیدت

کراچی (نمائندہ جسارت) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری اور سابق صدر سابق صدر آصف زرداری نے شاہنواز بھٹو کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید شاہنواز بھٹو جمہوریت پسند اور انقلابی سوچ رکھنے والے ایک غیر معمولی رہنما تھے، ان کا عزم و استقلال اور جدوجہد و قربانی عوام کے حقوق کیلیے لڑنے والے ہر سیاسی کارکن کیلیے مشعل راہ ہے۔پیپلز پارٹی کی قیادت نے جانیں قربان کیں، صدمے برداشت کیے مگر وفاق کی زنجیر کو ٹوٹنے نہیں دیا، پاکستان پیپلز پارٹی اپنے شہدا کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دے گی، ہمارا پختہ عزم ہے کہ ہم اپنے ملک میں آئین و پارلیمان کی بالادستی اور مساوات پر مبنی معاشرہ قائم کرکے ہی دم لیں گے۔