مزید خبریں

شہباز شریف استعفا دے کر انتخابات کا اعلان کریں، فواد چودھری

اسلام آباد (صباح نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری نے شہباز شریف سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات کے نتائج کے بعد شہباز شریف کو اب استعفا دے کر نئے الیکشن کا اعلان کردینا
چاہیے، پاکستان کا مسئلہ سیاسی ہے جسے سیاسی طریقے سے حل ہونا ہے، بیٹھ کر فریم ورک طے کریں اور الیکشن کمیشن پر بات چیت کی جائے۔ اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو میں فواد چودھری نے کہا کہ اب ہمارے لائحہ عمل سے زیادہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا لائحہ عمل اہم ہے، جب تک سیاست ٹھیک نہیں ہوگی تب تک معیشت کیسے ٹھیک ہوگی؟ پاکستان کا مسئلہ سیاسی ہے جسے سیاسی طریقے سے حل ہونا ہے۔ فواد چودھری نے مزید کہا کہ مسلم لیگ(ن) کو مشورہ ہے کہ جلد سے جلد نئے الیکشن کا اعلان کرے، بیٹھ کر فریم ورک طے کریں اور الیکشن کمیشن پر بات چیت کی جائے۔