مزید خبریں

حیدرآباد میں پیر کے روز بھی ہلکی بارش کا سلسلہ جاری رہا

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد میں پیر کے روز بھی ہلکی بارش کا سلسلہ جاری رہا، اتوار کی رات ہونے والی موسلادھاربارش کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ‘
طوفانی بارش میں ہالاناکہ پر واقع این ٹی ڈی سی 220 گرڈ اسٹیشن پر نصب 160MVA کے ایک ٹرانسفارمر T-1 میں خوفناک آتشزدگی‘ ٹنڈوجام،ٹنڈوالہیار،سلطان آباد،میرپور خاص،ہالا اور مٹیاری کے گرڈ اسٹیشنوں کو بجلی بند کردگئی۔ حیدرآباد کے بھی آٹھ فیڈرز بند ہوگئے۔ آگ لگنے کی اطلاع پر فائربریگیڈ کی گاڑیاں پہنچ گئیں اوراین ٹی ڈی سی اور فائر بریگیڈ کے عملے نے اس آگ کو قابو کیا۔ آتشزدگی کے باعث شہر کے بیشتر علاقوں میں جمع برساتی اور سیوریج کے پانی ‘ گندگی کے باعث انتخابی مہم بھی بری طرح متاثر ہے جبکہ ہلکی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا۔