لاہور (اے پی پی)خلیفہ سوم سیدنا حضرت عثمان غنی کایوم شہادت پیر کے روز ملک بھر میں انتہائی عقیدت واحترام سے منایا گیا۔اس دن کی مناسبت سے ملک کے تمام بڑے شہروں میں مختلف تنظیموں اورمذہبی جماعتوں کی طرف سے سیمینارز اوردیگر تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس میں مقررین نے سیدنا حضرت عثمان غنی کے فضائل ومناقب،سیرت وکردار اورفتوحات پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے ان کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔مقررین نے کہا کہ حضرت عثمان غنی نے اسلام کی ترویج میں جو خدمات سرانجام دیں وہ ناقابل فراموش ہیں، ہمیں ان کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر اپنی دنیا و آخرت سنوارنی چاہیے۔