مزید خبریں

بلدیاتی انتخابات روکنے کیلیے متحدہ کا دوبارہ عدالت عظمیٰ سے رجوع

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کو روکنے کے لیے دائر درخواست کی فوری سماعت کے لیے ایم کیو ایم نے دوبارہ عدالت عظمیٰ سے رجوع کرلیا۔ درخواست بیرسٹر ڈاکٹر فروغ نسیم کے توسط سے دائر کی گئی ہے، ایم کیو ایم نے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست مسترد ہونے کے بعد عدالت عظمیٰ سے رجوع کیا تھا، درخواست میں کہا گیا تھا کہ قانون سازی سے قبل سندھ میں بلدیاتی انتخابات روکنے کا حکم دیا جائے، درخواست سماعت کیلیے 20 جولائی کو اسلام آباد میں مقرر کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔