مزید خبریں

فاروق ستار کا این اے 245 سے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سربراہ ایم کیو ایم بحالی کمیٹی فاروق ستار نے این اے 245 کا ضمنی الیکشن آزاد حیثیت میں تالے کے نشان پر لڑنے کا اعلان کردیا۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب آپ دیکھیے گا کہ پتنگ کا کیا حال ہوتا ہے، این اے 245 کے ضمنی اور بلدیاتی الیکشن کیلیے انتخابی دفتر قائم کردیا ہے، بلدیاتی انتخابات میں کراچی سے 75 اور حیدرآباد سے 30 امیدوار کھڑے کیے ہیں۔ حمایت حاصل کرنے مصطفی کمال اور آفاق احمد کے پاس جاؤں گا، کیا خالد مقبول صدیقی میری حمایت کریں گے؟ فاروق ستار نے کہا کہ خالد بھائی اب بھی وقت ہے، یہ الیکشن یکجہتی کا ہے، میرا ہاتھ تھامیں اور اس دلدل سے نکلیں۔