مزید خبریں

برطانیہ: ملکی تاریخ کا گرم ترین دن مختلف مقامات پر ٹرین سروس معطل

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ میں ملکی تاریخ کے گرم ترین دن کے دوران درجہ حرارت 40ڈگری کو چھونے لگا۔ ماہرین کی جانب سے درجہ حرارت مزید بڑھنے کی پیش گوئی ٹرین کمپنیوں نے مختلف مقامات پر سروسز کو معطل کردیا ہے۔ اس کے علاوہ اسکولوں کو جلد بند کردیا گیا ،جب کہ حکام کی جانب سے عوام سے گھروں میں رہنے کی درخواست کی گئی ہے۔خیال رہے کہ یورپ کے بیشتر حصوں میں ہیٹ ویو کی وجہ سے درجہ حرارت 40 سے 50 ڈگری کے درمیان پہنچ چکا ہے جبکہ پرتگال، اسپین اور فرانس میں جنگلات کو آگ لگی ہوئی ہے۔