لکھنؤ (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست اتر پردیش میں بندروں کے ایک غول نے والدین سے شیر خوار بچہ چھینا اور اوپر لے جا کر 3 منزلہ عمارت سے نیچے پھینک کر قتل کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش میں والدین اپنے شیر خوار بچے کے ساتھ چھیت پر موسم سے لطف اندوز ہو رہے تھے کہ بندروں کے جتھے نے حملہ کردیا۔ والدین نے بندروں کو بھگانے کی بہت کوشش کی لیکن وہ کامیاب نہ ہو سکی۔والدین گھبرا کر بچے کو لے کر نیچے بھاگے لیکن اس دوران بچہ ماں کی گود سے گر گیا اور بندروں نے لمحے بھر میں بچے کو اچک لیا۔