مزید خبریں

روسی عدالت نے گوگل پر 37 کروڑ ڈالر جرمانہ عائد کردیا

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روس کی عدالت نے امریکی کمپنی گوگل پر 37 کروڑ ڈالر سے زیادہ کا جرمانہ عائد کر دیا۔گوگل کی جانب سے روسی قوانین کی مسلسل خلاف ورزی اور روس میں ممنوع قرار دیے گئے مواد گوگل سے نہ ہٹانے پر جرمانہ کیا گیا۔روسی قوانین کی خلاف ورزی پر گزشتہ سال بھی گوگل پر 12 کروڑ ڈالر سے زائد کا جرمانہ کیا گیا تھا۔اس معاملے پر گوگل کی طرف سے ابھی کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا ہے۔