مزید خبریں

مریم سراج آدم جی اورشاہ رخ حمدانی رشتہ ازوج سے منسلک ہوگئے

سعودی عرب کے کاروباری شہر جدہ میں گذشتہ 3 دہائیوں سے زائد عرصہ سے مقیم معروف سماجی رہنما سراج آدم جی چیئرمین میمن لیڈرشپ فورم (ایم ایل ایف) سعودی چیپٹراور بیگم شائستہ سراج آدم جی نے اپنی چہتی بیٹی مریم سراج آدم جی کی خوشی میں مووین پک ہوٹل کراچی میں ایک استقبالیہ دیا جس میں کراچی کے ممتاز کاروباری، سماجی، فلاحی، تجارتی صحافتی ، دوست احباب اور میمن برادری کے معزز اراکین نے شرکت کی۔ اس موقع پرایم ایل ایف کے عالمی صدر رحیم جانو نے خصوصی شرکت کی۔ ان کےہمراہ ان کی ایم ایل ایف پاکستان چیپٹرکی پوری ٹیم بھی شامل تھی۔ تقریب کے شرکاء نے مووین پک ہوٹل میں لذیذ کھانوں سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ دلہن مریم سراج جی اور شاہ رخ سہیل ہمدانی رشتہ ازواج سے منسلک ہونےکی مبارکباد دی۔