مزید خبریں

ن لیگ کے پہلے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ مدثرملک، کھیوڑہ میں سپرد خاک

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پاکستانی مسلم لیگ ن کے پہلے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ مدثر ملک، المعروف عصمی ملک، ریاض میں حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے انتقال کر گئے۔ جن کی نماز جنازہ ریاض کی معروف الراجحي مسجد میں ادا کرکے جسد خاکی کو پاکستان روانہ کر دیا گیا۔ جہاں لاکھوں سوگواروں نےسسکیوں میں ان کو ان کے آبائی شہر کھیوڑہ میں سپرد خاک کر دیا۔
نماز جنازہ میں مسلم لیگ ن ریاض ریجن کے عہدیداروں، کارکنوں اور دیگر سیاسی، مذہبی، ادبی، فلاحی تنظیموں کے عہدیداروں اور کارکنوں نے بھی بھرپورشرکت کرکے مرحوم کے لیے دعا کی کہ اللہ سبحان تعالٰی مرحوم کو غریق رحمت فرما کر اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرایوب سے نوازے۔ ریاض ریجن کے صدر خالد اکرم رانا سمیت دیگر عہدیدارن جن میں سردار شعیب، راجہ یعقوب، راشد منہاس ، مرزا منیر بیگ، انجینئر راجہ عابد ، خادم بجاڑ ؛ رانا خادم حسین اور دیگر نے کہا کہ مرحوم مدثرملک میاں محمد نواز شریف، میاں شہباز شریف کا حقیقی سپاہی اور جانثار ہونے کے ساتھ ساتھ پاکستان مسلم لیگ ن کا قیمتی اثاثہ تھا۔ ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں جن کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔