مزید خبریں

منیراحمد شاد کی زیرصدارت پاکستان ایگزیکٹیوفورم کا تیسرا سالانہ اجلاس

سعودی عرب میں منیراحمد شاد کی زیرصدارت پاکستانی ایگزیکٹیو فورم (پی ای ایف) کا یوم تاسیس پر تیسرا سالانہ اجلاس ریاض میں منقعد کیا گیا۔ جس میں فورم کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران اور شہر کی معروف کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔ پاکستان یونائٹیڈ میڈیا فورم (پی یوایم ف) کے چیئرمین عابد شمعون چا ند نے تقریب کے مطالق نمائندہ جسارت سید مسرت خلیل کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ سب سے پہلے پی ای ایف کے مرکزی صدرمنیراحمد شاد نے تمام شرکاء کا پُرتپاک خیرمقدم کیا اور تقریب میں شرکت پران کا دلی شکریہ ادا کیا۔
پی ای ایف کے صدر منیر احمد شاد، جنرل سیکرٹری حافظ قیصر اور فنانس سیکرٹری راشد محمود نے اراکین اور عمائدین شہر کو پی ای ایف کے اغراض و مقاصد سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا، پی ای ایف کاروباری افراد کے لئے کاروبار ، تجارت اور پیشہ وارانہ تربیت کے مواقع فراہم کرنے کے لئے آج سے تین سال قبل تنظیمی صورت میں قائم کیا گیا تھا جس کے فاؤنڈنگ اراکین منیر احمد شاد، ڈاکٹر عمران، اشتیاق ہاشمی اور راشد محمود تھے، گزشتہ تین سالوں کے دوران پی ای ایف نے کاروباری افراد اور اداروں کے مابین تعلقات کو فروغ دینے کے لئے گراں قدر خدمات انجام دی ہیں اور آج پی ای ایف سے منسلک کاروباری افراد اور اداروں کی تعداد پندرو سو سے تجاوز کر چکی ہے اور پی ای ایف سے منسلک کاروباری افراد نہ صرف مشرق وسطیٰ بلکہ پاکستان، آسٹریلیا، یورپ، امریکہ اور نیوزی لینڈ میں موجود ہیں اور باہمی تجارت کو فروغ دینے پر عمل پیرا ہیں،
پی ای ایف کی کور کمیٹی کے اراکین نے ان تین سالوں میں نہ صرف تربیتی ورکشاپس کا اہتمام کیا بلکہ عملی طور پر بھی کاروباری سرگرمیوں کی ترویج میں اپنا کردار ادا کیا، اس سلسلے میں سب سے پہلے پی ایک ایف گلوبل کمپنی کا قیام عمل میں لایا گیا جس کا بنیادہ مقصد پاکستان سے پراڈکٹس کو سعودی عرب اور مشرق وسطیٰ کی منڈیوں تک رسائی دلانا ہے ، اس کے ساتھ ساتھ پی ای ایف ایوی ایشن جو کہ درآمدات و برآمدات کی ترسیل کے لئے قائم کی گئی، پی ایف بازار جس کا مقصد کا مقصد متحدہ عرب امارات کی تجارتی منڈیوں تک پاکستانی تجارتی اداروں کی رسائی، پی ای ایف روزگار جس کا مقصد پاکستانی پروفیشنلز کے لئے نئے مواقع اور ملازمت کے لئے نئی راہیں کھولنا ہے، پی ای ایف کنسلٹنگ ایک اور سنگ میل رہا جس کا مقصد پاکستانی تاجروں کے لئے مشرق وسطیٰ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، امریکہ اور برطانیہ میں کاروباری کمپنیوں کے قیام اور ان کے لئے انتظامی اور قانونی مشاورت فراہم کرنا ہے، پی ای ایف فورم کے اراکین نے سعودی عرب میں موجود پروفیشنلز کے لئے پاکستان میں سرمایہ کاری پر زور دیا اور بارش کے پہلے قطرے کے طور پر فورم کے فنانس سیکرٹری راشد محمود نے پی ای ایف کی بینر تلے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں پہلے پروجیکٹ کے طور پر اپنا صنعتی ادارہ بن راشد کیمکلز (پرائیویٹ) لمیٹڈ قائم کیا جبکہ فورم کے ہی دوسرے رکن یوسف علی یوسف نے لاہور میں اپنا تجارتی ادارہ ٹریڈ اپ گلوبل (پرائیویٹ) لمیٹڈ قائم کر کے وطن عزیز میں سرمایہ کاری کے لئے ایک مثال قائم کی،
اجلاس میں فورم کے اراکین کی کاوشوں کو سراہا گیا اور اس امید کا اظہار کیا گیا کہ میڈ ان پاکستان کے سلوگن کے ساتھ ہم پاکستانی تجارتی اداروں اور پاکستان میں کاروباری اور سرمایہ کاری کے موقع کو عملی جامہ پہنائیں گے۔ اجلاس کے آخر میں پی ای ایف کے تیسرے یوم تاسیس کا کیک کاٹا گیا۔ اختتام میں پاکستان سمیت پوری امت مسلمہ کی خوشحالی ترقی اور سالمیت کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔