مزید خبریں

صومالیہ : کار بم دھماکے میں 5افراد ہلاک‘ عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں

موغادیشو (انٹرنیشنل ڈیسک) صومالیہ میں زور دار کار بم دھماکے کے نتیجے میں 5افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ دھماکا وسطی صومالیہ میں ایک مشہور ہوٹل کے باہر کیا گیا ہے۔ اس کار بم دھماکے کی ذمے داری القاعدہ سے جڑے ایک گروہ نے قبول کی ہے۔ یہ جگہ دارالحکومت موغا دیشو سے 90کلو میٹر دور شمال میں صومالیہ کا ایک اور شہر جوہر ہے۔پولیس اور عینی شاہدین کے مطابق کار بم دھماکے کے نتیجے میں 14 افراد زخمی ہوئے اور آس پاس کی عمارات بھی تباہ ہو گئی ہیں۔ زخمیوں سے ایک شخص دوران علاج ہلاک ہوگیا۔