مزید خبریں

طوفانی بارش بیرونی سازش ہے‘ وزیراعلیٰ تلنگانہ

حیدرآباد (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست تلنگانہ کے وزیراعلیٰ چندرشیکھر راؤ نے طوفانی بارش کو بیرونی سازش قرار دیدیا۔ وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر نے طوفانی بارشوں سے متاثرہ گودا وری ریجن کا فضائی جائزہ کیا اور اس دوران رپورٹرز سے بھی گفتگو کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک نیا عجیب لفظ کلاؤڈ برسٹ سامنے آیا ہے ۔ بیرونی ممالک ماضی میں مقبوضہ کشمیر، لداخ اور اترکھنڈ میں بھی ایسا کر چکے ہیں اور اب ہمیں گودا واری ریجن میں اس قسم کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ کلاؤڈ برسٹ دوسرے ملکوں کی سازش ہے اور وہ جان بوجھ کر ہمارے ملک میں ایسا کر رہے ہیں۔