کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 7 سینٹرل کنٹریکٹ کھلاڑیوں کو کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) سیزن 2 میں کھیلنے کی اجازت دے دی۔کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل)کے مطابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر اور سابق کپتان راشد لطیف کی درخواست پر کھلاڑیوں کو اجازت دی ہے۔ کے پی ایل میں جن کھلاڑیوں کو کھیلنے کی اجازت دی گئی ہے ان میں اظہر علی، فواد عالم، عابد علی، نعمان علی، عثمان علی، محمد ہریرہ اور حسیب اللہ خان شامل ہیں۔کے پی ایل سیزن 2 کی ڈرافٹنگ 21 جولائی کو اسلام آباد میں ہوگی۔